جرمنی نے پہلی بار روس کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

حکمت عملی میں تبدیلی کا مقصد یہ بھی ہے کہ سیکیورٹی پالیسی سے متعلق وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے


ویب ڈیسک June 14, 2023
[فائل-فوٹو]

جرمنی نے اپنی پہلی قومی سلامتی کی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے روس کو خطرہ قرار دے دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی نے اپنی قومی سلامتی کے اعلامیے میں روس کو یورپ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں ملک کی خارجہ پالیسی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد اقتصادی مفادات پر سیکیورٹی کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

چانسلر اولاف شولز نے اس موقع پر کہا کہ یہ جرمنی میں ہماری طرف سے کی جانے والی ایک بڑی تبدیلی ہے جس میں ہم سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ اس منصوبے کا مقصد یہ بھی ہے کہ سیکیورٹی پالیسی سے متعلق وزارتوں کے درمیان زیادہ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔

علاوہ ازیں اعلامیے میں چین کے ساتھ بڑھتی دشمنی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ اپنی اقتصادی طاقت کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں