ریڈیو پاکستان حملے کا مرکزی کردار پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان نکلا

آصف خان مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا، گرفتار 51 ملزمان کو ہدایات دیتا رہا، جیوفینسنگ رپورٹ اور بیانات سامنے آگئے


ویب ڈیسک June 15, 2023
آصف خان مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا، گرفتار 51 ملزمان کو ہدایات دیتا رہا، جیوفینسنگ رپورٹ اور بیانات سامنے آگئے (فوٹو : فائل)

پولیس نے ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی کردی، واقعہ میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آصف خان مشتعل مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے اس بات کا جیوفنسنگ کے ذریعے پتا چل گیا، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے بیان دیا ہے کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل فون بند کرکے روپوش ہیں، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں