- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
- العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل میرٹ پر سننے کے فیصلے سے ن لیگ پریشان
آئی پی ایل کھلیں گے یا نہیں؛ محمد عامر نے بڑا انکشاف کردیا

اگلے سال تک برطانوی پاسپورٹ کا حامل ہوجاؤں گا، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ کے حامل ہوجائیں گے، انہوں نے برٹش شہری اور وکیل نرجس خان سے شادی کی تھی، وہ سال 2020 سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ انگلینڈ سے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 2024 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلیں گے؟ جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ میں انگلینڈ کے لئے نہیں کھیلوں گا، پاکستان کیلئے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔ ’’ آئی پی ایل سے متعلق انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک سال باقی ہے، اس وقت منظرنامہ کیا ہوگا نہیں معلوم، مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ جب مجھے اپنا پاسپورٹ مل جائے گا…جو بھی بہترین موقع ہو گا اور جو بھی ملے گا…میں اس سے فائدہ اٹھاؤں گا‘‘۔
مزید پڑھیں: زمبابوے کی ٹی10 لیگ؛ عامر، حفیظ سمیت کئی بڑے نام شامل
بی سی سی آئی پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا لیکن 2013 میں اظہر محمود نے اپنے برطانوی پاسپورٹ کے تحت پنجاب کنگز سے کنٹریکٹ حاصل کیا تھا، بعدازاں اظہر محمود نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ بھی کام کیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی ٹی20 بیٹنگ محمد عامر کو متاثر نہیں کرسکی
اسی طرح برطانوی پاسپورٹ کے باعث معین علی اور عادل راشد جیسے بڑے نام بھی آئی پی ایل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگر محمد عامر کو اگلے سال برطانوی پاسپورٹ مل جاتا ہے اور وہ آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں، تو وہ لیگ میں کھیلنے والے چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
محمد عامر کا ماضی میں بھی بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ رہا ہے، اگر وہ ڈرافٹ میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں بڑی رقم ملنے کا بھی امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔