سیلاب میں شادی کی تقریب ویڈیو وائرل
اگرچہ سمندری طوفان میں شدت تھی تاہم اس نے ہمیں شادی کرنے سے نہیں روکا، دُلہن
فلپائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جوڑا سمندری طوفان کے سبب آنے والے سیلاب میں اپنی شادی کی تقریب کو انجام دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دولہا شہر مالولوس کے بارسوین چرچ میں سیلابی پانی میں چل رہے ہیں جبکہ شادی میں آئے مہمان بھی چرچ میں جمع پانی میں کھڑے ہیں۔
دلہن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے سیلاب کے دوران ہی شادی کی تقریب کو انجام دینے کا فیصلہ کیا چاہے کچھ بھی ہو۔
جوڑے نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی سے پہلے کچھ دن پہلے سمندری طوفان میں شدت تھی تاہم اس نے ہمیں شادی کرنے سے نہیں روکا۔ یہاں تک کہ ان کے مہمان بھی ان کے عزم کا مشاہدہ کرنے کے لیے سیلاب زدہ چرچ میں آئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ اگر کچھ مہمانوں نے صورتحال کی وجہ سے آنے سے انکار کر دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم شادی کرنا چاہتے تھے، ہم دونوں وہاں موجود تھے اور ہمارے گھر والے ہمارے ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں آئے ٹائیفون ڈوکسوری جسے مقامی طور پر Egay کے نام سے جانا جاتا ہے، نے خطے میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے تباہی مچادی ہے اور بلاکان صوبے کے کئی حصوں میں سیلاب کا باعث بنا ہے۔