مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ

سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ قبائلی شخصیات بھی جرگے میں شریک، دہشت گردی کے واقعات پر اظہار تشویش


ویب ڈیسک August 04, 2023
(فوٹو: فائل)

پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ جاری ہے۔

سانحہ باجوڑ کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام سیاسی و مذہبی شخصیات اور قبائلی عمائدین کا مشترکہ گرینڈ جرگے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر اور وزیر مملکت سید محمد علی شاہ باچا بھی شریک ہیں۔

علاوہ ازیں گرینڈ قبائلی عمائدین جرگے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ شخصیات بھی شامل ہیں۔ جرگے میں ملحقہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

جرگے میں سانحہ باجوڑ اور صوبے میں دہشت گردی کے دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں