لاہور؛ جائیداد کیلیے بیوی کو قتل کرنیوالا ڈاکٹر ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2023
پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا

پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا

 لاہور: جائیداد کے لیے بیوی کو قتل کرنے والا ڈاکٹر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا برائے تاوان سیل نے بڑی کارروائی کی ہے، جس میں بیوی کے قتل کا ڈراپ سین  ہوگیا۔ جائیداد کی خاطر اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار  کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر زاہد (شوہر ) اور اس کا ساتھی نذیر حسین شامل ہیں۔ ملزم ڈاکٹر شاہد اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی کو ڈھونڈنے کا بہانہ کرتا رہا ۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے مقتولہ کو پہلے بے ہوشی کی ڈرپ لگائی،پھر ہتھوڑی سے مقتولہ کے سر پر وار کرکے قتل کر دیا۔

ڈی ایس پی توقیر انجم  کے مطابق  قتل کرنے کے بعد لاش کو چشتیاں کے قریب نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو انتھک محنت،پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔