سابق ملکۂ برطانیہ کی پہلی برسی عوامی سطح پر نہ منانے کا فیصلہ

شاہ برطانیہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ماں کی برسی خاموشی سے اور مکمل تنہائی میں منائیں گے


ویب ڈیسک August 06, 2023
ملکہ برطانیہ کی پہلی برسی 8 ستمبر کو ہوگی، فوٹو: فائل

آنجہانی ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی رواں برس 8 ستمبر ہوگی تاہم شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی برسی پر عوامی سطح پر کوئی تقریب نہیں ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس اپنی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی کو سرکاری عوامی تقریب یا نجی خاندانی اجتماع کے ساتھ نہیں منائیں گے۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا کہ بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کیملا کے ساتھ یہ دن خاموشی اور نجی طور پر گزاریں گے۔

خیال رہے کہ آنجہانی ملکۂ برطانیہ اپنے والد جارج ششم کی برسی بھی اسی طرح خاموشی اور تنہائی میں مناتی تھیں۔

برطانیہ میں سب سے طویل عرصے 70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم مختصر علالت کے بعد 96 سال کی عمر میں 8 ستمبر 2022 کو انتقال کرگئی تھیں اور ان کے 74 سالہ بیٹے چارلس ملک کے نئے بادشاہ بنے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں