تربت؛ ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

گوادر: تربت میں ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ 

ریسکیو کے مطابق لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق لڑکیوں کی عمریں 10 سے 17 برس تک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔