عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں توشہ خانہ کیس کے عدالتی فیصلے پر غور، قانونی مشاورت کے بعد اقدامات کا عندیہ


ویب ڈیسک August 07, 2023
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 'تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدےسے ہٹانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا'۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی مشاورت کے بعد باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن کے حکام اور ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان قانونی طور پر پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتے یا نہیں۔

دریں اثنا اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں اجلاس میں غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن مردم شماری کے بعد آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مشاورت کی کہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کرائی جائے یا نہیں، نئی مردم شماری میں عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی؟ اس حوالے سے قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس حوالے سے قانونی مشاورت کے بعد باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں