ریلوےا سٹیشن روڈ پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 پشاور: ٹانک  میں ریلوےا سٹیشن روڈ پر فائرنگ  کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں ریلوےا سٹیشن روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ورکشاپ  میں کی گئی ہے، مقتولین میں ورکشاپ کا مالک اور اس کے دو ملازمین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔