چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں کیا کرتے ہیں معمولات سامنے آگئے

چیرمین پی ٹی آئی کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی


ویب ڈیسک August 08, 2023
چیرمین پی ٹی آئی کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی

ڈسڑکٹ جیل اٹک میں اسیر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طبعیت کچھ ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا ہائی بلڈ پریشر چیک کیا گیا جو 80 / 160 رہا۔ چیرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل آفیسر کوجواب دیا کہ ورزش کی تھی شاید اس وجہ سے بلڈ پریشر کچھ ڈسٹرب ہوا میں ٹھیک ہوں۔

چیرمین پی ٹی آئی کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی۔ رات سونے کے بعد صبع 3 بجے کے قریب اٹھ گئے۔

نماز تہجد ادا کی، ذکر اذکار کیے اور نماز فجر کے بعد تلاوت کرتے رہے۔ بعدازاں سو گئے اور دن ساڑھے گیارہ سے 12 بجے تک سوتے رہے۔

ناشتہ اٹھنے کےبعد تاخیر سے کرتے ہیں تاہم جیل عملہ وقت پر ناشتہ رکھ دیتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کھانے میں روٹی سوکھی ہو تو وہی کھا لیتے ہیں شکایت نہیں کی۔

جیل کے اندر اور باہر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں