جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل دے دیا
صحت مند ذہن دوسروں کے بارے میں بُرا نہیں بولتا، جویریہ عباسی
اداکارہ جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل جاری کر دیا۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلا عباسی کو رُخصت کیا تاہم بیٹی کی شادی میں شمعون عباسی نے شرکت نہیں کی شادی میں غیر موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر کی جانے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے شمعون عباسی نے بیان جاری کیا کہ اُنہوں نے اپنی میں شامل بےشرم لوگوں سے تعلق ختم کر دیا ہے۔
تاہم اب ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کیلئے معنی خیز پیغام قرار دیا جارہا ہے۔
جویریہ عباسی کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ' ایک صحت مند (روشن خیال) ذہن دوسروں کے بارے میں بُرا نہیں بولتا'۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے ناتا توڑ لیا ہے، شمعون عباسی
یاد رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی شادی 1997 میں ہوئی تھی اور 2009 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ شمعون عباسی نے جویریہ کے بعد تین شادیاں کیں جن میں اداکارہ حمائمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور شیری شاہ شامل ہیں۔