راہول گاندھی کے ’فلائنگ کس‘ پر رکن اسمبلی سمرتی ایرانی کا شدید احتجاج

راہول گاندھی نے پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے فلائنگ کس کیا تھا، سمرتی ایرانی کا الزام


ویب ڈیسک August 09, 2023
راہول گاندھی نے پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے فلائنگ کس کیا تھا، سمرتی ایرانی کا الزام

بھارت کی مقبول اداکارہ اور بی جے پی کی رکن اسمبلی سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کے "فلائنگ کس" کے اشارے کو نازیبا قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا جب کہ حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف قرارداد بھی جمع کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی اور معروف ٹی وی اسٹار سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سمرتی ایرانی جو وفاقی وزیر بھی ہیں نے راہول گاندھی کا نام لیے بغیر کہا کہ صرف ایک بدتمیز آدمی ہی خواتین ارکان اسمبلی میں موجودگی کے باوجود پارلیمنٹ میں 'فلائنگ کس' کر سکتا ہے۔

قبل ازیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے الزام لگایا تھا کہ راہول گاندھی نے تحریک عدم اعتماد پر اپنی تقریر کے بعد پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے فلائنگ کس کیا تھا۔

سمرتی ایرانی نے کہا جس رکن اسمبلی کو کل ہی بحال کیا گیا ہے اس میں اقدار اور وقار کی کمی ہے۔ پارلیمنٹ نے کبھی بھی اس طرح کی "بدتمیزی" نہیں دیکھی گئی۔ جہاں خواتین کی عزت کے تحفظ کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔

بعد ازاں بی جے پی خواتین ارکان اسمبلی نے راہول گاندھی کے فلائنگ کس کے اشارے پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے پاس قرارداد جمع کرادی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے جمع کرائی تھی جس پر بحث جاری ہے اور کل بروز جمعرات کو تحریک عدم اعتماد کا جواب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں