شیرانی سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے چار افراد جاں بحق 

کوئٹہ اور خیبر پختونخوا کے درمیان شیرانی کے علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی


ویب ڈیسک August 10, 2023
(فوٹو: فائل)

ضلع شیرانی کے علاقے خوارینہ میں شدید بارش کے باعث ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

سیلابی ریلے سے کوئٹہ اور خیبر پختونخوا کے درمیان شیرانی کے علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی، شاہراہ کے کلیئر ہونے تک لوگ اس پر سفر سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں