اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث یہودی آبادکاروں کو رہا کردیا


ویب ڈیسک August 10, 2023
اسرائیلی عدالت نے فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث یہودی آبادکاروں کو رہا کردیا فوٹو: فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہید نوجوان کی شناخت 27 سالہ عامر احمد خلیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس میں زندگی کی رمک باقی تھی لیکن بروقت اسپتال نہ پہنچانے کے باعث زیادہ خون بہہ گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید

وزارت صحت نے بیان میں مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نوجوانوں کو بروقت اسپتال نہیں لاتے۔ حالیہ دنوں فلسطینی نوجوانوں کی ہلاکت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 210 سے تجاوز کرگئی جب کہ اس دوران 27 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی عدالت نے ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث یہودی آبادکاروں کو رہا کردیا جس کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں