ریسٹورنٹ چین برگر کنگ نے بھارت میں اپنے مینیو میں سے ٹماٹروں کو مہنگائی کی وجہ سے خارج کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے مہینے بھارت میں ایک ریسٹورنٹ نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں اس کے بہت سے ریستوران مہنگائی اور ٹماٹروں کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے اپنے برگر سے ٹماٹروں کو عارضی طور پر ہٹا رہے ہیں۔
اب برگر کنگ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اپنے مینیو میں ٹماٹر شامل کرنے سے قاصر ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر سوالات کے سیکشن میں برگر کنگ نے صارفین کو یقین دلایا کہ ٹماٹر جلد ہی واپس آجائیں گے لیکن فی الحال یہ قلت ٹماٹر کی غیر معیاری فصل اور سپلائی کی وجہ سے ہے۔
واضح رہے کہ برگر کنگ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کے مرکزی بینک نے ملک میں بعض کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی کے مدنظر رواں مالی سال کے افراط زر میں 5.1 فیصد سے 5.4 فیصد کی پیشن گوئی کی تھی۔