ورلڈکپ؛ گریگ چیپل نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2023
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاک بھارت کنڈیشنز کو ایک جیسا قرار دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاک بھارت کنڈیشنز کو ایک جیسا قرار دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گریگ چیپل نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

ایک انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر گریگ چیپل سوال کیا گیا کہ کون سی 4 ٹیموں کو آپ ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بناتا دیکھ رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان بھارت ٹاپ فور میں کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ بھارت میں شیڈول ہے جبکہ ایشیائی ٹیمیں اِن کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم آسٹریلیا اور انگلینڈ کو مضبوط ٹیم ہونے کی وجہ سے فہرست میں جگہ دے رہا ہوں جبکہ پاکستان اور بھارت تقریباً کنڈیشنز کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مسٹر 360 ڈی ویلیئرز نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی جبکہ مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فہرست میں جگہ دی تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آکاش چوپڑا نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/RevSportz/status/1692846367712935962?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔