پریانکا سے ملنے کے بعد کرش ختم ہوگیا اصلی خوبصورت امیشا پٹیل ہے، معمر رانا

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا کو پہلی مرتبہ ملنے پر وہ انہیں پہچان نہیں سکے تھے۔

حال ہی میں معمر رانا ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بھارت میں فنکاروں سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ بیٹھے گفتگو کر رہے تھے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا آئیں اور سلمان سے گفتگو کرنے لگیں تاہم وہ انہیں پہچان نہ سکے۔


View this post on Instagram

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

معمر رانا کے مطابق جب اداکارہ وہاں سے چلی گئیں توسلمان خان نے انہیں بتایا کہ یہ پریانکا چوپڑا تھیں جس پر وہ حیران رہ گئے۔

اداکار نے کہا کہ یہ سُن کر ان کا پریانکا پر جو کرش تھا وہ ختم ہوگیا۔ ساتھ ہی معمر رانا نے غدر فلم کی اداکارہ امیشا پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اصل خوبصورت امیشا پٹیل ہیں ان کا چہرہ بےحد خوبصورت ہے۔

—اسکرین شاٹ

مذکورہ انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے پر معمر رانا سمیت میزبان نادر علی کو پریانکا چوپڑا کی تضحیک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔