نیویارک کے اپارٹمنٹ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ایک سالہ بچے اور 4 سالہ بچی کی لاش بھی ملی ہے


ویب ڈیسک August 29, 2023
من ہٹن اپارٹمنٹ سے ملنے والی لاشوں میں ایک سالہ بچہ اور 4 سالہ لڑکی کی لاشیں بھی ہیں، فوٹو: فائل

امریکا میں مین ہٹن کے ایک اپارٹمنٹ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی چاقو کے وار لگی لاشیں ملی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاندان کے فرد نے چاقو کے وار کرکے پہلے دیگر کو قتل کیا اور بعد میں اسی چاقو سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو چار لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں جن میں ایک سالہ بچہ، 4 سالہ لڑکی اور 41 اور 40 سال کے دو مرد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے۔

اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر خودکشی بعد از قتل کا کیس لگتا ہے تاہم ابھی حتمی تعین نہیں کیا جا سکتا۔

امریکا میں بندوق اور چاقو کے حملے عام ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ بھی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں فائرنگ سے ایک پروفیسر کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں