بچے کوپٹوانے والی ہندو ٹیچر آزاد مسلمان صحافی کیخلاف کارروائی

صحافی محمد زبیر نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی


ویب ڈیسک August 30, 2023
مسلمان بچے کو پٹوانے والی ٹیچر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی:فوٹو:ایکسپریس ویب

بھارت میں پوری کلاس کے طلبا سے بچے کو پٹوانے والی ٹیچر کیخلاف ایکشن لینے کے بجائے خبر دینے والے مسلمان صحافی کیخلاف کارروائی کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان صحافی محمد زبیر نے ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے کو ہندوٹیچر کی جانب سے کلاس کے بچوں سے پٹوانے کی خبر دی تھی۔ پولیس نے مسلمان دشمن ٹیچر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا محمد زبیر خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہندوتوا راج؛ ٹیچر نے ہندو طلبا سے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوادیے

 

صحافی محمد زبیر پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل یوپی کے شہر مظفر نگر کے ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل نے ہندو بچوں سے مسلمان بچے محمد التمش کو باری باری تھپڑ لگوائے تھے اور بچوں کو روز سے مارنے کی تاکید بھی کی تھی۔

ویڈیو میں مسلمان بچے کو روتے ہوئے اور ٹیچر کو بچے کی کی کمر پر بھی مارنے کی ہدایات دیتے اور یہ کہتے ہوئے کہ تمام مسلمان بچے یہاں سے چلے جائیں کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے ٹیچر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیم خراب ہو رہی ہے۔

محمد التمش کو کھلے عام کلاس کے بچوں سے پٹوانے والی ٹیچرکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں