ایشیاکپ سارو گنگولی نے بھی ’’پاکستانی بالنگ اٹیک‘‘ پر خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل خبردار کردیا


ویب ڈیسک September 01, 2023
بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل خبردار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور کپتان اور سارو گنگولی نے اعتراف کیا ہے کہ بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کے پریشانی باعث بن سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اسٹار اسپورٹس نے ویڈیو جاری کی جس میں سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے ٹیم انڈیا کیلئے بابراعظم کو اصل چیلنج قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھارتی بالرز کو پاکستانی کپتان کیخلاف کڑی لائن لینتھ پر بالنگ کرنا ہوگی ورنہ وہ انکے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

گنگولی نے کہا کہ بابراعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں جس میں کسی کو کوئی شک نہیں لیکن ہمارے بالنگ اٹیک میں بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے بالرز موجود ہیں جو انکے خلاف اٹیک کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ میرے بارے میں کوہلی کے الفاظ کسی اعزاز سے کم نہیں''

انہوں نے پاکستان بالنگ اٹیک پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی موجودگی میں پاکستان کا مضبوط بولنگ اٹیک ہے جس سے ٹیم انڈیا کو ہوشیار رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کوہلی بھی پاکستانی بالنگ اٹیک کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

اس سے قبل اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پاکستان کے بالنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریف ٹیم کے پاس بہترین پیس اٹیک ہے اور وہ میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں