’’ایشیاکپ بابراعظم کی نیپال کیخلاف سینچری مجھے نہیں لگتا کوئی پیغام ہے‘‘

بھارت کے پیس اٹیک کے سامنے بابر الیون کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، گمبھیر


ویب ڈیسک September 01, 2023
بھارت کے پیس اٹیک کے سامنے بابر الیون کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، گمبھیر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ کیا نیپال کیخلاف ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں بابراعظم کی سینچری ٹیم انڈیا کیلئے کوئی پیغام تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا انہیں کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے تاہم سنچری کے باوجود انہیں بھارت کے تیز گیند بازوں کی جانب سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سارو گنگولی نے بھی ''پاکستانی بالنگ اٹیک'' پر خاموشی توڑ دی

سابق کرکٹر نے کہا کہ روایتی حریف ٹیموں کے درمیان مقابلے میں جسپریت بمراہ، محمد شامی، اور محمد سراج کی موجودگی پاکستان کیلئے آسان نہیں ہوگی، ہندوستان کے پاس بھی مضبوط اٹیک ہے جو بابراعظم اینڈ کمپنی کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ روی شاستری نے بابراعظم کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ''مثال'' قرار دیدیا

بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 59.47 کی بہترین اوسط کے ساتھ 5353 رنز بنائے ہیں تاہم بھارت کے خلاف انہوں نے پانچ اننگز میں 31.60 کی اوسط سے صرف 158 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل (ہفتے) کے روز پالے کیلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں