بھارت نے سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے سیٹلائیٹ خلاء میں بھیج دیا

بھارت کی جانب سے یہ مشن چندریان کی چاند پر لینڈنگ کے10 دن بعد ہی لانچ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2023

بھارت نے چاند پر روور لینڈ کرانے کے بعد 10 دن کے اندر ہی سورج کا مطالعہ کرنے والا مشن خلاء میں روانہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیٹلائیٹ کو خلاء میں چار ماہ طویل سفر پر لے جانے والے راکٹ ادتیا ایل 1 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھری۔

بھارتی خلائی تحقیق ادارے (آئی ایس آر او) نے اپنی ویب سائٹ پر لانچ کی لائیو ٹرانسمشن براڈ کاسٹ کی۔ یہ براڈ کاسٹ تقریبا پانچ لاکھ افراد نے دیکھی جبکہ متعدد افراد نے لانچ سائٹ سے قریب موجود گیلری سے راکٹ کی پرواز کا نظارہ دیکھا۔

ادارے کے مطابق یہ اسپیس کرافٹ سورج کا مطالعہ کرے گا اور سورج سے خارج ہونے والی ہواؤں کا مشاہدہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں