کورنگی میں خاتون گیس لیکیج سے جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 4 ستمبر 2023
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

  کراچی: کورنگی میں مکان کے اندر آگ لگنے کے پراسرار واقعہ میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ 

ایس ایچ او عوامی کالونی جمال لغاری نے بتایا کہ واقعہ کورنگی 6 نمبر میں واقعہ ایک کمرے کے مکان میں پیش آیا جبکہ جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ فرزانہ کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ ایک کمرے کے مکان میں رہائش پذیر تھی جبکہ آگ گیس لیکیج کی وجہ سے لگی اور گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھواں بھرنے پر علاقہ مکین دروازہ توڑ کر اندر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے فرزانہ کی جھلسی ہوئی لاش ملی، محلے کی خواتین نے خاتون کو بازار سے دودھ خرید کر لاتے ہوئے دیکھا تھا جبکہ گھر میں چولہے پر چائے بھی بنی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔