ایشیاکپ؛ نیپالی گانے پر کوہلی کے ڈانس نے فینز کو حیران کردیا

ویب ڈیسک  منگل 5 ستمبر 2023
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ایشیاکپ میں بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ میں ویرات کوہلی کی نیپالی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میدان پر نیپالی گانا بجایا جارہا ہے جس پر نیپالی فینز اپنی ٹیم کو چیئر کررہے ہیں جبکہ اس دوران بڑی اسکرین پر کوہلی کو دیکھایا جاتا تو وہ ڈانس کرکے نیپالی فینز کو جواب دیتے ہیں۔

نیپالی گانے پر ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کوہلی نے نیپالی کھلاڑی کے جوتے پر دستخط کرکے دل جیت لیے

واضح رہے کہ اسی میچ کے بعد ویرات کوہلی نے نیپالی کرکٹر سومپال کامی سے ملاقات کی تھی جبکہ انکے جوتے پر دستخط بھی کیے تھے، جس کی تصویر نیپالی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام آکاؤنٹ پر شیئر بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: ’’کوہلی کوہلی‘‘ کے نعروں سے ٹرول گمبھیر نے پاکستانی فینز پر ملبہ گرادیا

نیپال کو پہلے میچ میں پاکستان نے 238 جبکہ بھارت نے 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، نیپال پہلی بار ٹورنامنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

https://twitter.com/saifahmed75/status/1698652916473901348?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔