پہاڑوں کو عبور کرنے والی ایک پہیئے کی انوکھی برقی سائیکل

اِن موشن کمپنی کی بنائی گئی 400 واٹ آف روڈ طاقتور سواری پتھروں اور پہاڑوں سے گزرسکتی ہے


ویب ڈیسک September 06, 2023
ایک وھیل والی انقلابی سواری اب ناہموار راستوں اور پہاڑیوں پر بھی چڑھ سکتی ہے۔ فوٹو: بشکریہ نیواٹلس

امریکی کمپنی کے ماہرین نے دن رات کی محنت کےبعد مہم جو حضرات کے لیے ایک پہیئے والی طاقتوربرقی سواری بنائی ہے جو ہموار سڑک کے ساتھ ساتھ آف روڈ چل سکتی ہے اور چھوٹی پہاڑیوں کو عبور کرسکتی ہے۔

اِن موشن کمپنی نے کہا ہے کہ اب ان کی سواری آپ کو نئے اور دشوار گزار جگہوں تک پہنچاسکتی ہے۔ اس کے لیے ماہرین اور انجینیئروں نے دن رات محنت کی ہے جو تسخیر کے عمل کو بہت آگے لے جاتی ہے۔ اس میں حیرت انگیز طاقتور موٹر ہے، سسپیشن سسٹم جدید ترین ہے اور بیٹری بے مثال لگائی گئی ہے۔



جہاں تک رفتار کی بات ہے تو یہ زیادہ سے زیادہ 110 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے اور صرف ڈھائی سیکنڈ میں 50 کلومیٹر تک کا اسراع (اسلریشن) حاصل کرلیتی ہے۔ سوار ناہموار چڑھائیوں پر آسانی سے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کا ٹارک 147 پونڈ فی فٹ ہے اور پہیوں کی ٹریکشن فورس 850 نیوٹن تک ہے۔



ان موشن یونی سائیکل کو دو طرح سے چلایا جاسکتا ہے۔ ایک عام اور پرسکون موڈ ہے جبکہ دوسرا تیزرفتار اور اسپورٹس موڈ ہے۔ پہیئے کے اطراف میں چار چھوٹی موٹریں لگائی گئی ہیں۔ چاروں بیٹریاں ایک گھنٹے میں 80 فیصد تک چارج ہوجاتی ہیں۔



تین انچ چوڑا ٹائر ناہموار زمین یا گارے میں بھی اپنی گرفت قائم رکھتا ہے جبکہ اس کی اسمبلی مکمل طور پر واٹرپروف ہے۔ پھر بیٹری کو بھی مکمل طور پر واٹرپروف بنایا گیا ہے۔

ناہموار زمین پر سواری کو برقرار رکھنے یا چلائے جانے کے لیے کمپریشن کے 17 درجے بنائے گئے ہیں۔ جبکہ پیرٹکانے کی جگہ پھسلن سے مکمل محفوظ بنائی گئ ہے۔

لیکن یہ ایجاد کب پیش کی جائے گی نہیں معلوم البتہ اس کی تعارفی قیمت 3299 ڈالر رکھی گئی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں