نام کی تبدیلی جی 20 اجلاس میں مودی کے نام کی تختی پر’انڈیا‘ کے بجائے ’بھارت‘ درج
نوآبادتی دور سے قبل انڈیا کو بھارت، بھارتا اور ہندوستان کے ناموں سے پکارا جاتا ہے
بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کے پلے کارڈ پر 'انڈیا' کے بجائے 'بھارت' درج ہونے کے بعد قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک اپنا نام تبدیل کرنے والا ہے۔
خیال رہے کہ نوآبادتی دور سے قبل بھی انڈیا کو بھارت، بھارتا اور ہندوستان کے ناموں سے پکارا جاتا ہے جبکہ عوام اور سرکاری سطح پر انہیں ناموں کا استعمال عام ہے۔
انڈیا کا نام بھارت میں تبدیل کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ حالیہ دنوں میں اس وقت شروع ہوا جب صدر دروپدی مرمو نے جی 20 رہنماؤں کے استقبال کے لیے ایک عشائیہ کے دعوت نامے میں خود کو بطور 'پریذیڈنٹ آف بھارت' لکھا۔
مودی نے نئی دہلی میں سمٹ کا اعلان کیا اور جس نشست پر وہ بیٹھے اس کے پلے کارڈ پر ''بھارت'' لکھا تھا جبکہ جی 20 کے لوگو پر ہندی زبان میں ''بھارت'' اور انگریزی میں 'انڈیا' درج تھا۔
ماضی میں بھی 'انڈیا' درج کیے گئے پلے کارڈ استعمال کیے گئے ہیں۔