ورلڈکپ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی بورڈ سے مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک September 10, 2023
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی بورڈ سے مطالبہ کردیا (فوٹو: پی سی بی)

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 ستمبر کو شیڈول ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی سے درخواست کی کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول؛ بھارتی بورڈ نے مذاق بنالیا، دوبارہ تبدیلی کا امکان

دوسری جانب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایگزیکٹوز کو ای میل بھیج کر وارم اپ گیم کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا

گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سیکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں