پاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فلم کو عالمی اعزاز مل گیا
فلم کا مرکزی تھیم مادی خواہشات میں گھرے انسان کا خدا کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا ہے
پاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فیچر فلم 'جگ : پیسز آف لائف' کو عالمی اعزاز مل گیا اور ان کی فلم کا پریمیئر آسٹریلین مسلم فلم فیسٹیول میں ہوگا۔
آسٹریلین مسلم فلم فیسٹیول میں پریمیئر نہ صرف مہروز امین کیلئے ایک کامیابی ہے بلکہ اس کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی عالمی منظر نامے میں نئی شناخت ملی ہے۔
فلم کا مرکزی تھیم مادی خواہشات میں گھرے انسان کا خدا کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا ہے جس میں اسے خودشناسی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔
'جگ : پیسز آف لائف' میں دکھایا گیا ہے کہ جب انسان اپنے رب سے تعلق بنانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے کس قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ کسی آزاد مسلم فیچر فلم کو آسٹریلیا کے نامور فیسٹیول میں پریمیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔