گوہر رشید اور آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونگے

ویب ڈیسک  بدھ 13 ستمبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستانی اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسکی تصدیق کردی ہے تاہم آمنہ الیاس نے ابھی تک اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں جس سے مداحوں کو مزید اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس سیریز کی ہدایت کاری کاشف نثار کریں گے جبکہ اسے مشہور رائٹر بی گل نے تحریر کیا ہے۔ پروجیکٹ پر چند ہفتوں میں باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر اور فواد خان بھی بھارت میں بننے والے پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جو بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔

ان پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔