ایشیاکپ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پر پریشر آرہا ہے، کپتان


ویب ڈیسک September 16, 2023
مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پر پریشر آرہا ہے، کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کپتان بابراعظم ایشیاکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بول اُٹھے۔

سری لنکا میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہت غلطیاں کی ہیں، ہماری فیلڈنگ بری تھی جبکہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پر پریشر آرہا ہے، ورلڈکپ سے قبل اپنی کوتاہیوں پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم کی کپتانی پر گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا

انہوں نے نائب کپتان شاداب خان اور بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاداب بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹیں نہیں لے پارہے، دونوں اچھے اسپنرز ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسپن جال انتہائی کمزور پڑگیا

سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا وہیں 6 ٹیموں میں محض چوتھی پوزیشن حاصل کرسکا۔

پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں