بگ باس سیزن 2 کے فاتح ایلوش نے دبئی میں مہنگا ترین گھر خرید لیا

ویب ڈیسک  اتوار 17 ستمبر 2023
یوٹیوبر نے اپنے نئے گھر کی قیمت مداحوں سے شیئر کردی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

یوٹیوبر نے اپنے نئے گھر کی قیمت مداحوں سے شیئر کردی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادیو دبئی میں 8 کروڑ روپے مالیت کے گھر کا مالک بن گئے۔

بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح اور معروف یوٹیوبر ایلوش یادیو نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں عالیشان ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔

ایلوش کے نئے گھر کی ویڈیو شیئر کی جس میں گیسٹ، بیڈ رومز اور ان سے منسلک باتھ رومز، بالکونی اور ایک بہت بڑا کچن دیکھا جاسکتا ہے۔ یوٹیوبر نے گھر کی قیمت 8 کروڑ روپے بتائی ہے۔

واضح رہے کہ ایلوش یادو ریئلٹی شو کے پہلے فاتح ہیں جو وائلڈ کارڈ کے ذریعے بگ باس کے گھر میں آئے اور شو جیت کر تاریخ رقم کر دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔