- خودپرستی کا آزار
- فضائل نماز تہجد
- معمر افراد کو ناکارہ اور بوجھ مت سمجھیے۔۔۔!
- شرح صدر؛ اﷲ کی خاص عنایت
- جھنگ میں درندہ صفت ملزمان کی معذورخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو پیپلزپارٹی میں شامل
- ن لیگ میں اختلافات شدید، دانیال عزیز کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا امکان
- کراچی، دم کیلیے آنے والی بزرگ خاتون کو قتل کر کے لاش چھپانے والا حافظ قرآن گرفتار
- اردو یونیورسٹی؛ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے’ پروفیسر‘ کی شرط ختم
- ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین پرقید اور جرمانہ ہوگا، قانون منظور
- پی ایس ایل9؛ فرنچائزز نے پلئیرز ریٹینشنز کا اعلان کردیا
- غزہ میں حماس سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک؛1 کا تعلق بھارت سے نکلا
- پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل
- بی بی سی نیوز اینکر نے لائیو پروگرام میں نازیبا اشارے کرنے پر معافی مانگ لی
- پشین سے لاپتا بلوچ رہنما دولت خان درانی کی لاش برآمد، کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا
- اردن کی شہزادی 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
- پشاور ہائی کورٹ کا اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
- کراچی کی بڑی کاروباری فیملی سے 2 ارب روپے بھتہ طلب
- زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی
- ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کا معاملہ، صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر
ایلون مسک نے تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

کیلیفورنیا: سربراہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ایلون مسک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر بوٹس سے نمٹنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر معمولی فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایلون مسک کا ایک لائیو اسٹریم میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پلیٹ فارم ماہانہ بنیادوں پر معمولی فیس عائد کرنے جارہا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر وسیع تعداد میں موجود بوٹس سے نمٹنے کے لیے ایکس سسٹم کو استعمال کیا جاسکے۔
تاہم، ایلون مسک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ نئے منصوبے کے تحت ایکس صارفین کو کتنی رقم ادا کرنی پڑے گی یا سبسکرائبر کو کونسے فیچر دستیاب ہوں گے۔
دورانِ گفتگو ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ایکس پر فی الحال 55 کروڑ ماہانہ صارفین ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر 10 کروڑ سے 20 کروڑ کے درمیان پوسٹ کرتے ہیں۔ اس لیے بوٹس کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک معمولی سی فیس کا متعارف کرایا جانا ضروری ہوگا۔
سربراہ ایک کا کہنا تھا کہ سبسکرپشن فیس بوٹس کے لیے اکاؤنٹ بنانا مشکل کرے گا کیوں کہ ہر بوٹ کو پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کے لیے نئے کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔