بھارتی ہٹ دھرمی برقرار کینیڈا کے ویزوں کا اجرا بند کردیا

قبل ازیں بھارت نے کینیڈا کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی


ویب ڈیسک September 21, 2023
بھارت نے کینیڈا کے ویزوں کا اجرا بند کردیا؛ فوٹو: فائل

کینیڈی وزیراعظم کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کرنے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور سفارتی آداب کے منافی اقدامات کرنے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آپریشنل معاملات کے باعث کینیڈا کے لیے ویزوں کا اجرا تاحکم ثانی معطل کردیا تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ اور سروس کی بحالی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس سے قبل بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا میں سفر کے لیے اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کی تھی جسے کینیڈا نے بے بنیاد اور ناقص معلومات پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

بھارت کے کینیڈا کے ویزوں کے اجرا کی معطلی اور شہریوں کو ایڈوائزری جاری کرنے کے اقدامات کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کرنے کے جواب میں اُٹھائے ہیں۔

جب سے کینیڈا نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ مودی سرکار تلملاہٹ کا شکار ہے اور اسے منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل پا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلی بار کینیڈا کے ویزوں کے اجرا کو معطل کیا ہے اس سے قبل یہ پابندی کورونا دور میں لگائی گئی تھی لیکن یہ صرف کینیڈا کے لیے مخصوص نہیں تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں