نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس

پیسے مانگنے پر ہوٹل اور گھر سے بجلی کاٹ دی گئی، بقایا جات اور ہرجانہ عدم ادائیگی پر عدالت میں کیس ہوگا، نوٹس


ویب ڈیسک September 22, 2023
(فوٹو: فائل)

نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا۔

وکیل کے توسط سے شہری کی جانب سے ایس ڈی او کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرے مؤکل کا دریائے کابل پر ہوٹل ہے۔ ایس ڈی او دوستوں سمیت ہوٹل میں کھانا کھانے آتا تھا۔ پیسے مانگنے پر ایس ڈی او نے ہوٹل اور گھر سے غیر قانونی طور پر بجلی کاٹ دی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل مالک سے پیسے بٹورنے کے لیے اس کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی۔ بجلی بحالی اور ہوٹل بقایاجات وصول کرنے کے لیے کئی بار میرا موکل آیا، مگر آپ نے انکار کیا۔ ہوٹل مالک کے ساتھ آپ نے دھوکا کیا، غیر قانونی مقدمہ درج کیا۔

ایس ڈی او کو نوٹس میں کہا گیا کہ ایک لاکھ 35 ہزار بقایاجات کے ساتھ میرا موکل 50 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ہرجانہ اور بقایا جات ادا نہ کرنے کی صورت میں عدالت میں کیس دائر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں