لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 ستمبر 2023
مقتول کی بیٹی اور وہ پستول جس سے قتل ہوا (فوٹو : پولیس)

مقتول کی بیٹی اور وہ پستول جس سے قتل ہوا (فوٹو : پولیس)

 لاہور: گجر پورہ کے علاقہ میں 40 سالہ شخص کو مبینہ طور پر بیٹی نے گولی مار دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کا یہ واقعہ کرول گھاٹی میں پیش آیا، مقتول بلال خان پانچ بچوں کا باپ تھا، متقول کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور گولی 16 سالہ بیٹی آمنہ کے ہاتھوں گولی چلی ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ گولی چلی ہے یا  باپ کو گھریلو جھگڑے پر قتل کیا گیا اس بات کی تفتیش کی جاری ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔