چین میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اُٹھی 16 کان کن ہلاک

آتشزدگی کا شکار ہونے والی کوئلے کی کان کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3.1 ملین ٹن ہے


ویب ڈیسک September 25, 2023
چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ؛ 16 ہلاک اور متعدد زخمی، (فوٹو: فائل)

چین میں ایک سرکاری کان میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے 16 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوئژو میں کوئلے کی کان میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 گھنٹوں میں قابو پالیا تھا تاہم اس دوران دھوئیں کے بادلوں نے سانس لینا محال کردیا تھا۔

حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر کی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ آگ کنویئر بیلٹ میں لگی تھی تاہم آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ حادثے کے بعد پانزو شہر میں کوئلے کی تمام کانوں نے پیداواری سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل کر دیں۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں کوئلے کی تقریباً 52.5 ملین میٹرک ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت ہے جو چین کی کوئلے کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا تقریباً 5 فیصد ہے۔

آتشزدگی کا شکار ہونے والی کوئلے کی کان کی سالانہ پیداواری گنجائش 3.1 ملین ٹن ہے جب کہ یہ جس سرکاری کمپنی کی ملکیت ہے جس کی 7 کوئلے کی کانوں کی پیداواری صلاحیت تقریباً 17.3 ملین ٹن ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کانوں کے حادثات عام ہیں۔ رواں برس فروری میں منگولیا کے علاقے میں کان کے دب جانے سے 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں