امریکا میں کتے کی فروخت پر تنازع فائرنگ میں 3 افراد ہلاک

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے


ویب ڈیسک September 25, 2023
امریکا میں کتے کی خریداری پر ہونے والی فائرنگ میں 3 سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلاک، (فوٹو: فائل)

امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے کی فروخت پر ہونے والے جھگڑے نے 3 افراد کی جانیں لے لیں جن میں 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بچے سمیت 5 افراد کتا خریدنے ایک لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس گئے تھے جس کے دوران کتا بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان کسی بات پر نوک جھونک ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن میں سے ایک 3 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ریاست ورجینیا میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس اب تک واقعے کی وجہ معلوم نہیں کرسکی اور نہ ملزمان کا سراغ مل سکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور ملک میں زیادہ تر ہلاکتیں بندوق سے ہوتی ہیں جس کی بنیادی وجہ اسلحہ کی فراوانی اور گینگ وار بھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں