- ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات سے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر جمہوری ہے، ایچ آر سی پی

—فائل فوٹو
اسلام آباد: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر جیل میں بند پارٹی کارکنوں کے بغیر بھی منصفانہ انتخابات ممکن ہونے سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو ’غیر جمہوری اور غلط فیصلے پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ عمران اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور انہیں جرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔
ایچ آر سی پی نے باور کرایا کہ “نگراں وزیراعظم کو آگاہ ہونا چاہئے کہ یہ ان کے یا ان کی حکومت کے لیے یکطرفہ طور پر فیصلہ کرنا نہیں ہے کہ ‘منصفانہ’ انتخاب کیا ہے”۔
ایچ آر سی پی کے مطابق “وسیع پیمانے پر گرفتاریاں اور رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاریوں کی شکل میں منظم طریقے سے پی ٹی آئی کی قیادت کو ختم کیا گیا، پارٹی سے زبردستی علیحدگی کروائی گئی، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات دائر کرائے گئے، اور ان کے اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر پابندیاں لگائی جو لیول پلینگ فیلڈ (ایک برابر کا میدان) نہیں ہے۔”
ایچ آر سی پی کے مطابق یہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ نگراں وزیراعظم نے “قبل از انتخابات ہیرا پھیری کا ایک نمونہ قائم کیا جو 2018 میں بھی نظر آ رہا تھا”۔
کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کے ساتھ کیے گئے سلوک کی بھی مذمت کی، جنہیں ہائی کورٹ کی ہدایت کے خلاف متعدد بار گرفتار کیا گیا۔ ایچ آر سی پی نے حکومت کو باورف کرایا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔
نگران حکومت کو ایسے معاملات پر غیر ذمہ دارانہ، متعصبانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے جو اس کے مینڈیٹ میں نہیں ہیں، اس کے بجائے، اسے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آزادانہ، منصفانہ، اور جامع انتخابات کے لیے سازگار ماحول بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔