فیصل آباد؛ کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 ستمبر 2023
جاں بحق ہونے والوں میں محمد منیر، ملک شفیق، محمد جمیل اور محمد حسین شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں محمد منیر، ملک شفیق، محمد جمیل اور محمد حسین شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: ستیانہ زاہد جی ملز کے قریب کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ زاہد جی ملز کے قریب کوچ اور مزدہ ڈالے میں خوفناک تصادم ہوا جب کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فیصل آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوچ تاندلیاں والا سے سے فیصل آباد کی جانب جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد منیر، ملک شفیق، محمد جمیل اور محمد حسین شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔