- امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر
- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
’’میرا بیٹا خوشی خوشی آپکے خلاف میڈن اوور کھیلے گا‘‘ بابر کے والد کا آصف کو جواب

بابراعظم کے والد نے سابق کرکٹر کے بیان پر ردعمل دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق کرکٹر محمد آصف کے بیان پر ردعمل دیدیا۔
سابق کرکٹر اور 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر بھی ٹی20 کرکٹ میں بابراعظم کو میڈن اوور کرواسکتے ہیں، اسوقت بھی انکے لیے میری گیندیں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟
آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ڈومیسک سطح پر (زیڈ ٹی بی ایل) کے ٹرائلز کے دوران بابراعظم کو منتخب کیا تھا، آپ انکے والد سے پوچھ سکتے ہیں۔ وہ بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں لیکن انہیں پاور پلے میں ڈاٹ بالز کو کھیلنا کم کرنا ہوگا کیونکہ اس سے محمد رضوان پر پریشر پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان، بابراعظم کی اوپننگ جوڑی پاکستان کیلئے نقصان دہ ہونے لگی
بیٹے کے بارے میں بڑے دعوؤں پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے جواب دیتے ہوئے ایک انسٹااسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں لکھا کہ محترم جناب محمد آصف، ہر فرد اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے، اگر ایسا وقت آیا تو بابر خوشی خوشی آپ کے خلاف میڈن اوور کھیلے گا تاکہ آپ کا احترام کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی بابراعظم پر سلو بیٹنگ کرنے پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔