فیض آباد دھرنا کیس آئی بی کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست واپس لینے کی استدعا

ہم نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتے، آئی بی


ویب ڈیسک September 26, 2023
ہم نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتے، آئی بی

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی۔

آئی بی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینے چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

دوسری جانب درخواست گزار شیخ رشید احمد کے وکیل امان اللہ کنرانی نے بھی مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی اب بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں۔

ایڈووکیٹ آن رکارڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ امان اللہ کنرانی سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہو سکتے، جبکہ درخواست گزار شیخ رشید جیل میں ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں