ریلوے پولیس نے مسافر کا ٹرین میں گم ہونے والا پرس ڈھونڈ نکالا

ویب ڈیسک  منگل 26 ستمبر 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی نے مسافر کا ٹرین میں گم ہونے والا پرس ڈھونڈ کر حوالے کر دیا۔

کراچی کا رہائشی مسافر مجتبیٰ شاہ ٹرین تیزگام میں راولپنڈی سے کراچی سفر کر رہا تھا، مسافر کا پرس ٹرین میں کہیں گر گیا تھا اور شدید پریشانی کی حالت میں تھا۔

پرس میں مسافر کے 12 ہزار 500 روپے، اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ موجود تھا۔

ریلویز پولیس ٹرین اسکارٹ اہلکاروں نے پرس کو بوگی نمبر 8 سے تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ مسافر نے ریلویز پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔