کے پی پولیس کے دو اہلکار بھتہ خوری پر گرفتار جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

جے آئی ٹی تشکیل، دونوں اہلکار بھتہ مانگے بلدیاتی نمائندے کے گھر گئے جہاں دستی بم پھینکا اور خود ہی زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک September 26, 2023
(فوٹو : فائل)

خیبر باڑہ کے علاقہ شلوبر میں پولیس اہل کاروں کی مبینہ بھتہ خوری کے معاملے میں سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، خفیہ اداروں کے اہل کار، ایس ایچ او تھانہ باڑہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے، جے آئی ٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب بھتہ خوری میں گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اے ٹی سی جج محمد عادل خان نے دونوں اہل کاروں کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی پر سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کردیا۔

یہ پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیاستدانوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز کرنے والا گروہ گرفتار

تفتیشی افسر کے مطابق پولیس اہل کار عبد القدیر اور حیات پر بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے، دونوں نے باڑہ میں ایک بلدیاتی نمائندے کے گھر پر دستی بم پھینکا تھا، دستی بم سے دونوں اہل کار خود زخمی ہوئے تھے، پولیس نے دونوں اہل کاروں کو حراست میں لیا ہے، دونوں اہل کار ایف آئی آر نمبر 183 میں نامزد ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں