- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری، سلمان خان نے بھارت سے 'کریکٹر سرٹیفکیٹ' مانگ لیا

ٹائیگر3' کا ٹیزر جاری : فوٹو ویب ڈیسک'
ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے کیونکہ یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹیزر کا آغاز سلمان خان کی جھلک سے ہوتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ 20 سال بھارت کی خدمت کرنے کے بعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے؟ کیا ٹائیگر غدار ہے؟ یا ٹائیگر ایک محب وطن ہے؟
ٹیزر کے پسِ منظر میں گولیوں کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں، اس کے بعد سلمان خان کو کئی فوجیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا اور لڑائی کے کافی مناظر بھی دکھائے گئے۔
سلمان خان کو ٹیزر میں یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ‘جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں’.
ٹیزر دیکھ کر مداحوں کو اب فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان اور کترینہ کیف کی ’ٹائیگر3‘ کا پہلا پوسٹر جاری
واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔
یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔