بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھر بے قابو؛ ہلاکتیں

ویب ڈیسک  بدھ 27 ستمبر 2023
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں را ملوث تھی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو (فوٹو: فائل)

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں را ملوث تھی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: مودی کے بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں محفوظ نہیں، ریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اُٹھالیا ہے جس میں 2 نوجوانوں کو اغوا کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں کوکی قبیلے کے 2 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے بعد نسلی فسادات پھر سے پھوٹ پڑے۔ میتھی قبیلوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : منی پورمیں فسادات، مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا دلخراش واقعہ

رواں برس کے آغاز سے منی پور میں نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے جس میں مودی سرکار کی جماعت کے وزراء نے بھی گھناؤنا کردار ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی اخبار نے منی پور فسادات پر مودی کے بیان کو مگرمچھ کے آنسو قرار دیدیا 

جس پر مشتعل عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو وزراء کو گھروں کو بھی نذر آتش کردیا تھا جس کے بعد سے منی پور میں قدرے امن قائم ہوگیا تھا اور معمولات زندگی بحال ہوگئے تھے۔

تاہم کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے جانے کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔

مودی سرکار نے اپنا چہرہ بے نقاب ہونے پر اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک بار پھر منی پور میں نسلی فسادات چھیڑ دیئے تاکہ میڈیا کی توجہ ’’را‘‘ کی کارستانیوں سے ہٹ کر ان فسادات پر ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔