- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز

پاک بھارت ٹیمیں 14 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُتریں گی (فوٹو: اسکرین شارٹ)
پاک بھارت کرکٹ شائقین میں جوش جگانے کیلئے ایک بار پھر براڈ کاسٹرز نے ’’موقع موقع‘‘ کی طرز گانا ریلیز کردیا۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور براڈ کاسٹرز نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے شائقین کیلئے گانا ریلیز کردیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں
براڈ کاسٹرز کی جانب سے ’’موقع موقع‘‘ گانا پہلی بار سال 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کو خوب مقبولیت ملی تھی تاہم اس بار گانے کو ‘8 کا انتظار’ نام دیا گیا ہے، ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی پاکستان کیخلاف مسلسل آٹھویں جیت کی علامت بن سکتا ہے۔ میگا ایونٹ کے مقابلوں میں بھارت نے پاکستان 0-7 سے زیر کیا ہے۔
رواں سال ورلڈکپ کے پروموشنل اشتہار میں ہندوستانی ریئلٹی اسٹار شہناز گل اور بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی اسٹار نیشن ورلڈکپ جرسی کی رونمائی
دوسری جانب قومی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج رات ہندوستان پہنچے گی جبکہ اگلے روز آرام کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کردیا
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کیلئے آفیشل سانگ ریلیز کیا گیا تھا جس کو شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا، اس گانے کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے گایا تھا۔
https://twitter.com/StarSportsIndia/status/1706858700731027503
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔