نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان
مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے قبل سعودی جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امکان ہے کہ وہ وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔