بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت کو خطرہ

بھارتی اوپنر نے ایک روزہ فارمیٹ کی پہلی پوزیشن پر نظریں جمالیں


ویب ڈیسک September 27, 2023
بھارتی اوپنر نے ایک روزہ فارمیٹ کی پہلی پوزیشن پر نظریں جمالیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت خطرے میں پڑگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے بلےبازوں کی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی اوپنر شبمن گِل کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر شبمن گِل نے اپنی جارحانہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ابتدائی دو ون ڈے میچز میں 74 اور 104 رنز کی اننگز کھیلی، وہ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائںٹس کی تعداد 847 ہے جبکہ بابراعظم 857 پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بھارت کے محمد سراج نمبر ون بولر بن گئے

رواں سال شبمن گل نے 20 اننگز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 221 رنز بنائے ہیں جبکہ بابراعظم 15 اننگز میں 745 رنز بناسکے ہیں۔ اس قابل ذکر کارکردگی نے بھارتی بیٹر کو ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے جبکہ وہ میگا ایونٹ کے دوران بابراعظم سے پہلی پوزیشن بھی چھین سکتے ہیں۔

ون ڈے بالنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 680 ہے۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں