ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا تعداد 3 ہوگئی

پیر کے روز سعودی سرحد پر حوثیوں کے ڈرون حملے میں بحرینی فوج کے دو اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک September 27, 2023
پیر کے روز سعودی سرحد پر حوثیوں کے ڈرون حملے میں بحرینی فوج کے دو اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، فوٹو: عرب میڈیا

سعودی عرب کی یمن سے متصل سرحد پر گشت کے دوران حوثیوں کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے بحرین کی فوج کے اہلکار نے دو دن بعد دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ڈرون حملے میں دو روز قبل بحرین کی فوج کے دو اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک آج اسپتال میں دم توڑ دیا اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔

آج اسپتال میں دم توڑنے والے بحرینی فوجی کی شناخت آدم سلیم نصیب کے نام سے ہوئی ہے جو فرسٹ وارنٹ آفیسر تھے۔ ان کی تدفن سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب؛ حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں 2 بحرینی فوجی جاں بحق

اب بھی چند زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم بحرین کی حکومت نے زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی تھی۔

یاد رہے کہ حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب یمن میں جنگ بندی ہے اور فریقین ایک دوسرے پر حملے نہیں کر رہے اور حال ہی میں حوثیوں کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے 2015 میں حوثیوں کے خلاف یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں فوجی مداخلت کی تھی لیکن فی الحال متحارب فورسز کے درمیان جنگی بندی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں